نمبر (1):(( *اسلامی تاریخ*))
*حضرت عیسٰی علیہ السلام کے معجزات*
اللہ تعالی نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کو نبوت کی تصدیق کے لئے بہت سے معجزے عطا فرمائے تھے، مثلاً *بغیر باپ کے پیدا ہونا، پیدائش کے بعد ماں کی گود میں ان کی صفائی بیان کرنا، مُردوں کو زندہ کرنا، اندھے اور کوڑھی کو اچھا کر دینا، مٹی سے پرندہ بنا کر پھونک مار کر اڑا دینا، لوگوں کے گھر میں رکھی ہوئی چیزوں کا بتا دینا، ان کی دعا سے آسمان سے دسترخوان کا اترنا، زندہ آسمان پر اٹھا لیا جانا، قیامت کے قریب دنیا میں دوبارہ تشریف لانا،* یہ وہ معجزات ہے جن کی شہادت قرآن پاک دے رہا ہے، جب حضرت عیسی علیہ السلام نے لوگوں کو توحید و ایمان کی دعوت دینی شروع کی، تو آپ کی محبت و عقیدت اور مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا تھا، مگر یہودی قوم اس دعوت و شہرت کو اپنے لیے بڑا خطرہ سمجھنے لگے اس لیے انہوں نے بادشاہِ وقت کو اپنا ہم خیال بنا کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، جس مکان میں آپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے، اس کو گھیر لیا موقع پا کر آپ کے ساتھی بھاگ کھڑے ہوئے، اللہ تعالی نے اپنی قدرت سے حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھا لیا اور ایک یہودی کو آپ کا ہم شکل بنا دیا جس کو ان لوگوں نے پکڑ کر سولی پر چڑھا دیا اور یوں سمجھا کہ ہم نے عیسٰی علیہ السلام کو سولی پر چڑھا دیا.
نمبر (2):(( *حضور صل اللہ علیہ و سلم کا معجزہ*))
*دعا کی قبولیت*
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا: میں آپ سے بہت سی حدیثیں سنتا ہوں، لیکن بھول جاتا ہوں، تو آپ نے فرمایا: اپنی چادر پھیلاؤ، میں نے اپنی چادر پھیلائی، تو آپ نے ہاتھ سے ایک لپ اس میں ڈالا اور فرمایا: اپنے بدن سے لگاؤ، میں نے اپنے بدن سے لگایا، اس روز سے میں آپ کی کوئی حدیث نہیں بھولا. (بخاری: 3638)
نمبر (3):(( *ایک فرض کے بارے میں*))
*نماز کا درجہ*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جس کا وضو نہیں، اس کی نماز نہیں اور جو نماز نہ پڑھے، اس کا کوئی دین نہیں، نماز کا درجہ دین میں ایسا ہے، جیسے سر کا درجہ بدن میں ہے، یعنی جس طرح سر کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا، اسی طرح نماز کے بغیر دین زندہ نہیں رہ سکتا. (ترغیب و ترہیب: 518، عن ابن عمر رضی اللہ عنہ)
نمبر (4):(( *ایک سنّت کے بارے میں*))
*شب قدر کی دعا*
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یارسول اللہ! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ شب قدر کون سی ہے تو اس رات میں کیا دعا کروں؟ آپ نے فرمایا: یہ دعا کرنا: ( *اَللّٰھُمَّ اِنَّکَّ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ*)
*ترجمہ:* اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، لہذا مجھے بھی معاف کر دے. (ترمذی: 3513)
نمبر (5):(( *ایک اہم عمل کی فضیلت*))
*نماز اشراق پڑھنا*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جو شخص فجر کی نماز باجماعت پڑھے، پھر (اپنی جگہ پر) بیٹھ کر اللہ تعالی کا ذکر کرتا رہے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، پھر تو دو رکعت (اشراق) کی نماز پڑھے، تو اس کے لئے ایک مکمل حج و عمرہ کا ثواب ہوگا. (ترمذی: 586، عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ)
نمبر (6):(( *ایک گناہ کے بارے میں*))
*کفر وشرک کا نتیجہ جہنم ہے*
قرآن شریف میں اللہ تعالی فرماتا ہے: جو بھی اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرائے گا اس پر اللہ تعالی نے جنت حرام کر دی ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہے. (سورہ مائدہ: 72)
نمبر (7):(( *دنیا کے بارے میں*))
*دنیا کی چیزیں ختم ہونے والی ہے*
قرآن شریف میں اللہ تعالی فرماتا ہے: جو کچھ تمہارے پاس (دنیا میں) ہے وہ (ایک دن) ختم ہو جائے گا اور جو اللہ تعالی کے پاس ہے وہ ہمیشہ باقی رہنے والی چیز ہے.( سورہ نحل: 96)
نمبر (8):(( *آخرت کے بارے میں*))
*قیامت کے دن لوگوں کی حالت*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگ اعمال کے بقدر پسینے میں ہونگے، کوئی تو پسینے میں ٹخنوں تک ڈوبا ہوا ہوگا اور کسی کے گھٹنوں تک پسینہ ہوگا اور کسی کا یہ حال ہوگا کہ پاؤں سے لے کر منہ تک پسینے میں ہوگا، اس کا پسینہ لگام کی طرح منہ میں گُھساہوا ہوگا. (مسلم: 7206، عن مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ)
نمبر (9):(( *طِبِّ نبوی سے علاج*))
*خربوزہ کے فوائد*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: کھانے سے پہلے خربوزے کا استعمال پیٹ کو بالکل صاف کر دیتا ہے اور بیماری کو جڑ سے ختم کر دیتا ہے. (ابن عساکر: 102/6
نمبر (10):(( *نبی صل اللہ علیہ و سلم کی نصیحت*))
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اے عائشہ! نرمی اختیار کرو، کیونکہ اللہ تعالی خود مہربان ہے اور نرمی اور مہربانی کرنا اس کو بہت پسند ہے ،اور نرمی پر وہ اتنا دیتا ہے جتنا کہ سختی اور اس کے علاوہ پر نہیں دیتا. (مسلم: 6601
، عن عائشہ رضی اللہ عنہ)
For further another information & knowledge, you can subscribe my channel by simple clicking on given link;
https://www.youtube.com/channel/UCxzoCvfvm8517wkcU4AnQ3w